اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں دہشتگردانہ حملے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہيں۔
رپورٹ کے مطابق آج صبح مشرقی بغداد میں واقع مدائن کے علاقے میں ایک فوجی ٹھکانے پر دہشتگردوں کے حملے میں کم سے کم بیس افراد جاں بحق اور چوہتر زخمی ہوگئے۔
گذشتہ سنیچر کو بھی بغداد کے مختلف علاقوں میں تین دہشتگردانہ حملے میں دس افراد ہلاک اور چھبیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں بالخصوص داعش کے مقابلے میں فوج کی حالیہ کامیابیوں کے بعد ان گروہوں نے عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ کاروائياں اپنی ترجیحات میں رکھ لی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲